ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق رنبیرکپور ’’بمبئے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں ایک اسٹریٹ فائٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے انہیں مارشل آرٹس کی مختلف اقسام سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔ اپنے کردار کو حقیقی بنانے کے لئے رنبیر کپور نے باکسنگ سیکھنا شروع کردی ہے، اس کے لئے کینیا سے خصوصی ماہر کو بلایا گیا ہے جو انہیں 4 ماہ تک باکسنگ سمیت دیگر مارشل آرٹس کی تربیت دے گا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا بھی اپنی نئی آنے والی فلموں میں باکسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے لئے وہ بھی خصوصی تربیت حاصل کررہی ہیں۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی نواز الدین کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اچھا اداکار ہے جو مختلف کردار نگاریوں کے ذریعے تجربات کرنے سے نہیں جھجھکتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ رنبیر کی طرف سے فلموں اور کرداروں کے انتخاب کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک تربیت یافتہ اور ذہین اداکار ہے اور دوسرے اداکاروں کو بھی اس کی طرح کے تجربات کرنے چاہیے۔نواز الدین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھوں نے فلم ’’ سرفروش‘‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بے حد سیکھا اور اب وہ نئی فلم اداکار سلمان خان کے ساتھ کر رہے ہیں جو کہ شاید فلم انڈسٹری کا واحد دیانت دار شخص ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم میں وہ سلمان کے مقابل ولن بن رہے ہیں۔
’گاڈزیلا ‘ کی نئی فلم نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑا
ہالی وڈ…نارتھ امریکن باکس آفس پر ’’گاڈزیلا‘‘ کی نئی فلم نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سائنس فکشن فلم گاڈزیلا کی فرنچائز کے تحت بننے والی نئی فلم ریلیز ہوتے ہی 3 دن میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی دیوہیکل مخلوق ’’گاڈزیلا‘‘کی واپسی پر مبنی ہے جو دوبارہ دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔طنز و مزاح ، ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’’نیبرز‘‘ 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر دسرے نمبر پر رہی۔’’نیبرز‘‘ کی کہانی ایک جوڑے کے محلے میں آئے نئے پڑوسیوں کی نوک جھوک پر مبنی ہے۔تیسرے نمبر پر مارول کامکس کے کردار پر مبنی اسپائیڈرمین سیریز کی چھٹی فلم ’’دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو‘‘ رہی۔فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ریلیز کے بعد تین ہفتوں میں میں فلم نے مجموعی طور پر 17 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔