لکھنو¿۔(نامہ نگار)امتحان میں فیل ہونے کے بعد ماں نے بیٹی کو ڈانٹا۔ ماں کی بات سے ناراض بیٹی نے کمرہ بند کرکے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ نے لاش کو لٹکا دیکھ کر یہ خبر پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پھندے سے اتاکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔آشیانا کے قلعہ محمدی ساکن مزدور کی بیٹی ۴۱سالہ پریتی کرشنا انٹر کالج میں ۱۱ویں جماعت کی طالبہ تھی۔ پریتی نے اس سال انٹر پہلے سال کا امتحان دیا تھا۔ گذشتہ ہفتے امتحان کا نتیجہ آیا جس میں پریتی فیل ہوگئی تھی۔ اسی بات کو لے کر ماں پونم نے پریتی کو کوڈانٹا تھا۔ جس سے اس کو بہت دکھ پہنچا۔ ماں کی ڈانٹ سے پریشان ہوکر پریتی نے منگل کی شام کو پھانسی لگاکر اپنی زندگی کو ختم کردی۔ بیٹی کی لاش کو پھندے سے لٹکتا دیکھ کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے۔ اس بات کی خبر پولیس کو دی گئی ۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔