فتح پور (نامہ نگار)غازی پور تھانہ حلقہ کے گرام چک رسول پور میں بد ھ کی صبح کھانا پکاتے وقت ۵۲سالہ لڑکی سنگین طور پر جھلس گئی۔ جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا۔جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ ارملا دیوی آج صبح سات بجے چولہے پر کھانا پکارہی تھی۔ اچانک اس کی ساڑی میں آگ لگ گئی۔ شور سن کر کنبہ نے آگ کو بجھایا اور علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا۔