لکھنو¿۔(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقے میں پرانے رنجش کے سلسلے میں شہ زوروں نے ایک مزدور کے گھر پر حملہ بول دیا۔
لاٹھی ،ڈنڈوں سے ل
یس شہ زوروں نے مزدور کے گھر پر جو جہاں ملا وہیں اس کو لاٹھی ڈنڈوں سے مارا پیٹا ۔ شہ زوروں کی اس پٹائی سے مزدور کی حاملہ بہو سمیت کنبہ کے آدھا درجن سے زیادہ لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔ چیخ و پکار سن کر پڑوسی جب تک وہاں پہنچے ملزم واردات انجام دے کر فرار ہوگئے۔
الزام ہے کہ شہ زور واپس جاتے ہوئے مزدور کے گھر سے خواتین کے زیورات اور ۰۳ہزار روپئے نقد لوٹ لے گئے۔ حادثے میں زخمی افراد کو فوراً سروجنی نگر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں نے بلرام پور اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے متاثر کی تحریک پر ملزموں کے خلاف مار پیٹ کے علاوہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سروجنی نگر کے گوڈاورا کے رہنے والے مزدور ۰۶عبدالقادر اپنے کھیت پر مکان بنواکر اپنے کنبے کے سات رہتا ہے۔ کچھ دن قبل قادر کی لڑکی ۰۲سالہ سلمیٰ کی شادی تھی۔
اس دوران گھر پر آئے مہمان پاس ہی موجود یہاں کے رہنے والے رام سنیہی کے آم کے باغ میں رفع حاجت کرنے چلے گئے جس پر دونوں فریقوں میں اختلاف ہوگیا۔
لیکن پڑوسیوں نے کسی طرح دونوں فریقوںمیں سمجھوتہ کرادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی صبح عبدالقادر کے گھر کا کوئی فرد باغ میں رفع حاجت کیلئے چلاگیا۔
جب اس کی اطلاع رام سیہی کو معلوم ہوئی تو وہ لاٹھی ڈنڈوں سے لیس اپنے بیٹوں سمیر ،سبھاش اور سنیل کے علاوہ کچھ دیگر افراد کے ساتھ قادر کے گھرگیا اور پورے کنبے پر تابڑ توڑ لاٹھیاں اور ڈنڈے چلائیں۔ شہ زوروں کی پٹائی سے عبدالقادر اس کی نئی نویلی شادی شدہ بیٹی سلمیٰ کے علاوہ زوجہ محسنہ بیٹا شکیل ، عمران، نور محمد، حاملہ بہو پروین بانو اور شنو بری طرح لہولہان ہوکر وہیں گر پڑیں اور گھرمیں کہرام مچ گیا۔ سخت زخمی محسنہ شکیل سلمیٰ ،عمران ،نور محمد اور اشتیاق کو سروجنی نگر سی ایس سی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جب کہ سنگین زخمی قادر ،پروین بانو اور شنو کو بلرام پور میں منتقل کردیا گیا ہے۔