لکھنو¿۔(بیورو)۔ چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے ہدایت دی ہے کہ سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت رواںمالی سال ۱۵-۲۰۱۴ءمیں ریاست کے چالیس لاکھ غریب کنبوںکے مستفیدین کے انتخاب کا کام جنگی سطح پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب مستفیدین کے کھاتے میں ماہ اپریل سے ستمبر تک کی ان کی پنشن کی رقم ماہانہ ۵۰۰ روپئے کی شرح سے کل تین ہزار روپئے اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں ضرور بھیج دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست کے تقریباً بارہ لاکھ ایس سی ایس ٹی ، دس لاکھ اقلیتی طبقہ اور اٹھارہ لاکھ دیگر پسماندہ طبقات اور عام زمرہ کے افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت رواں مالی سال ۱۵-۲۰۱۴ءمیں مستفید ہونے والے اہل مستفیدین سے آئندہ بیس جون تک درخواستیں ضرور حاصل کر لی جائیں۔ چیف سکریٹری آج سکریٹریٹ واقع اپنے دفتر کے میٹنگ ہال میں سماج وادی پنشن اسکیم پر عمل درآمد کے سلسلہ میں منعقد جلسہ کی صد
ارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں سماج وادی پنشن اسکیم کیلئے ۲۴۲۴ کروڑ روپئے کے بجٹ کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت مستفیدین کے انتخاب کے بعد ای پیمنٹ کے ذریعہ ان کے کھاتے میں پنشن کی رقم بھیجنے کیلئے سبھی ضروری بندوبست یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت پنشن اسکیم سے مستفید ہونے والے مستفیدین کی فہرست گاو¿ں سطح پر تیار کراکر محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرا دی جائے تاکہ عام شہریوں کو آسانی سے اس کی اطلاع فراہم ہو سکے۔