لکھنو¿۔(بےورو)۔ قدیم لکھنو¿ میں آلودہ پانی کی فراہم کے سلسلہ میں بدھ کو جنوادی مہیلا سنگٹھن کی قیادت میں سیکڑوں خواتین کی ایگزیکٹیو انجینئر دفتر پر گھیراو¿ کیا۔ موقع پر پہنچے افسران نے سمجھا بجھاکر مظاہرہ ختم کرایا قدیم لکھنو¿ کے زیادہ تر علاقوں میں پینے کیلئے آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے علاقہ کے لوگ بیماری میں مبتلا ہیں۔ مسئلہ کا حل نہ ہونے سے ناراض سیکڑوں خواتین بدھ کو ایگزیکٹیو انجینئر کے دفتر پہنچیںاور انجینئر اجے کمار سنہا کے دفتر کر گھیراو¿ کیا۔ گھیراو¿ کررہیں خواتین علاقہ میں ہو رہی آلودہ پانی کی فراہمی کو بند کرانے اور صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ خواتین کا الزام ہے کہ مقامی کارپوریٹر سے لیکر محکمہ کے افسران سے شکایت بھی کی جا چکی ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے جس کی وجہ سے کافی دنوں سے علاقہ میں آلودہ پانی آرہا ہے۔ موقع پرپہنچے افسران نے یقین دہانی
کراکر مظاہرہ ختم کرایا۔