گورکھپور۔(نامہ نگار)شہر میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کے سلسلے میں عام آدمی کے کارکنان نے جل نگم دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
کارکنان نے انتباہ دیا کہ اگر دو ہفتے کے درمیان پانی کی قلت کو دور نہیں کیا گیا تو تحریک شروع کی جائے گی۔ کارکنان نے الزام عائد کیا کہ ٹیوب ویل آپریٹروں کو صاف پانی فراہمی کیلئے جو کلورین وبلیچنگ پاؤڈر دیا گیا ہے۔ اسے بازار میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو صاف پینے کاپانی فراہم نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جگن ناتھ پور اور بنکٹییک سمیت تقریباً ۲۵علاقوں میں پانی کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوپارہی ہے۔ کارکنان نے جل نگم کے انجینئر ٹی ایم مشرا کو اس سلسلے میں عرضداشت سپرد کی ہے۔ پارٹی کے کارکنان نے اروند کیجریوال کی مخالفت میں ٹاؤں ہال واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پربل پرتاب شاہی ، کشن کشواہا، راجیش پانڈے ، روہت پانڈے ، اجے شاہنی، شیو شنکر جیسوال ، طارق انور وغیرہ موجود تھے۔