مظفر نگر ( بھاشا) مظفر نگر کے ایک ہوٹل میں ۲۵ سالہ ایک نوجوان نے مبینہ طورپر زہر کھاکر خود کشی کر لی ایس ایس پی سنجیو باجپئی نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے ایک مقامی ہوٹل کے کمرہ سے برآمد نوجوان کی لاش کی شناخت یوگیش کمار کے طور پر کی گئی ۔ اس کے قبضہ سے خود کشی کا ایک نوٹ بھی برآمد کیا گیا جس میں نوجوان نے خود کشی کی وجہ بیماری کو بتایا ہے پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔