لکھنؤ۔(نامہ نگار)لکھنؤ شمالی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی وسائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرابھیشیک مشرا نے زون چھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔مسٹر مشرا نے علاقے میں سیور کا مسئلہ ، صفائی بندوبست ،سڑکوں کی مرمت کے کام کو جلد سے جلد کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کے انبار کو دیکھ کر ناراضگی ظاہر کی ۔ سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر مملکت زون چھ کے تحت ٹھاکر گنج ،ملاحی ٹولہ اول ، دوئم وسوم ،حسین آباد ، دولت گنج وارڈ، چوک بازارکالی جی اورگلالا گھاٹ کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ جل نگم ، محکمہ صحت ، صفائی وآر آر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔ مسٹر مشرا نے وارڈوں میں مختلف مقامات پر کوڑے کے انبار کو دیکھ کر ناراضگی ظاہر کی۔
انہوں نے افسران کو کوڑے کے انبار کو جلد سے جلد صاف کرنے ، پارکوں کی رکھ رکھاؤ اور تعمیری کاموں کو جلد سے مکمل کرانے کی ہدایت دی۔ وارڈوں کی خستہ حال سڑکوں کو دیکھ کر انہوں نے متعلقہ افسران کی سرزنش کی اور انہیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ مسٹر مشرا نے اپنے آئندہ دورہ کے موقع پرتمام کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو انتباہ دیا کہ آئندہ دورہ کے موقع پر اگرمسائل حل نہیں کئے گئے تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی
۔اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر راجویر سنگھ ، زونل افسر بنو رضوی، جل نگم ، محکمہ صحت ، صفائی اور آر آر محکمہ کے افسران موجود تھے۔