لکھنؤ۔(بیورو)۔ ریاست کے سبھی تھانوں پر انسپکٹروں کی تعیناتی کے سرکاری حکم میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے تھانہ انچارجوںکے سلسلہ میں نیا قانون بنایاہے۔اس نئے قانون کے تحت ریاست کے دو تہائی تھانوںپر انسپکٹروں کو تعینات کیا جائے گا تو ایک تہائی تھانہ داروغاؤں کے حوالے کیا جائے گا اس کے علاوہ آئی جی، ڈی آئی جی اور اضلاع کے کپتان کے پیش کار بھی اب انسپکٹر ہوں گے۔ ڈی آئی جی کا رابطہ عامہ افسر بھی انسپکٹر ہوگا۔ بڑے پیمانے پر انسپکٹروں کی سائڈ پوسٹنگ کا بھی متبادل رکھا گیا ہے۔اے ڈی جی نظم و نسق مکل گوئل نے بتایا کہ حکومت نے ضلع پولیس کی مہارت، صلاحیت، اہلیت، معیار اور عوام کے سلسلہ میں جوابدہی دے کئے جانے کے سلسلہ میں صدر دفتر سطح سے پیش تجویز پر غور و خوض کے بعد ریاست کے کل تھانوں کے دو تہائی تھانوں پر انسپکٹروں اور ایک تہائی تھانوں پر سب انسپکٹروں کو تھانہ انچارج کے طور پر تعینات کئے جانے کے سلسلہ میں سرکاری حکم جاری کر کے کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ مقررہ تھانوں،سبھی زون، رینج، ضلع ، اکائی میں مختلف عہدوں پر انس
پکٹروںکی تعیناتی دس دن کے اندر کرتے ہوئے اس کی اطلاع صدر دفتر کو فراہم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے ریاست کے دو تہائی تھانوں پر انسپکٹروں کی تعیناتی کئے جانے کے ساتھ ساتھ ریاست کے سبھی زونل آئی جی پولیس، ڈی آئی جی رینج، ضلع انچارجوں کے ساتھ پیش کار ، رابطہ عامہ افسر، کنٹرول روم، ضلعی کرائم برانچ اور سرکل انسپکٹر کرائم کے طور پر انسپکٹروں کی تعیناتی کی ہدایت دی گئی ہے۔ سبھی زونل آئی جی پولیس رینج، ڈی آئی جی اور ضلع انچارجوںکے ساتھ ساتھ ایک – ایک انسپکٹر سول پولیس کو پیش کار اسسٹنٹ کے طور پر مقرر کیا جانا ہے ۔ سبھی ڈی آئی جی رینج کے ساتھ ایک- ایک انسپکٹر رابطہ عامہ افسر کے طورپر مقرر کیا جانا ہے۔ریاست کے سبھی ۷۵ ؍اضلاع میںقائم کنٹرول روم میں اے زمرہ کے دس اضلاع میں پانچ- پانچ، بی زمرہ کے بارہ اضلاع میں ۴-۴ اور سی زمرہ کے ۵۳؍اضلاع میں ۳- ۳ اور ہیڈ کوارٹر ڈی جی پی میں قائم کنٹرول روم میں ۷؍انسپکٹروں کل ۲۹۰ کو مقرر کیا جانا ہے۔ ریاست کے سبھی اضلاع میں ضلعی کرائم برانچ دفاترمیںاے زمرہ کے دس اضلاع میں ۶-۶ ، بی زمرہ کے بارہ اضلاع میں ۴-۴ اور سی زمرہ کے ۵۳؍اضلاع میں ۳-۳ میں کل ۲۶۷؍ انسپکٹروں کو مقرر کیا جانا ہے۔
ریاست کے ۸؍اضلاع میں جرائم کی واردات کی حساسیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اے ایس پی کرائم کے ساتھ ایک – ایک انسپکٹر کو سرکل انسپکٹر کرائم مقرر کیا جانا ہے اسی طرح انٹلی جنس ، سیکورٹی برانچ کیلئے منظور شدہ ۳۳۲، جی آر پی میں ۱۸، اور غیر ضلعی شاخوں کیلئے ۶۳۵ ؍انسپکٹروں کی تعیناتی کی جانی ہے۔