لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔تالکٹورہ علاقہ میں رفع حاجت کیلئے جا رہے ایک مزدور کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہو گئی۔
گھر واپس نہ آنے پر جب گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی توپتہ چلا کہ ریلوے لائن پر ان کی کٹی ہوئی لاش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اس کے علاوہ ٹھاکر گنج میں ایک بزرگ کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہو گئی۔
پارہ کے پتامبر کھیڑا کا ۳۵ سالہ مزدور راج کمار بدھ کی رات تقریباً دس بجے رفع حاجت کیلئے گیا تھا۔ دیر رات وہ واپس نہیں آیاتو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع لیکن رات بھر اس کاکچھ پتہ نہیں چلا۔ صبح ہوتے ہی سی بلاک ریلوے لائن پر راج کمار کی لاش پڑی دیکھی گئی۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔
وہیں سورج کندن کھیڑا کے بنسی لال نے بتایا کہ اس کے والد ۶۰ سالہ بیچا لال جو بائیں پیر ہاتھ سے فالج کا دورہ پڑنے سے معذور تھے۔ جمعرات کی صبح ۶ بجے وہ رفع حاجت کیلئے نکلے تھے۔ جب وہ واپس نہیں لوٹے تو وہ اپنے والد کو تلاش کرنے کیلئے نکلے۔
جب بنسی لال ریلوے لائن پر آیاتو دیکھا کہ اس کے والد کی لاش دہلی ریلوے لائن کے کنارے پڑی ہے۔
اس حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔