لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔سی او حضرت گنج اور انسپکٹر نے جمعرات کو حضرت گنج چوراہے پر جانچ مہم چلائی جس میں پچیس کاروں کو روک کر سیاہ فلم اتاری گئی اور ۲۹۰۰ روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ انسپکٹر اشوک کمار ورما نے بتایا کہ جانچ مہم پانچ بجے شام سے ۷ بجے تک چلی۔ کاروں کے علاوہ لال باغ اور قیصر باغ میں واقع آٹو پارٹس کی دکانوںکی جانچ کی گئی جس میں ایک دکاندار سیاہ فلم فروخت کر رہا تھا ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے دکاندار کے خلاف م
عاملہ درج کرایا ہے۔ اس کے علاوہ حضرت گنج پولیس نے نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں پربھی سختی کرتے ہوئے ان کا چالان کیا۔ جانچ کے دوران پولیس اہلکاروں اور گاڑی مالکان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی لیکن پولیس اپنے کام سے پیچھے نہیںہٹی۔