قاہرہ۔ 2 نومبر: امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل مصر کے دورے پر جائیں گے۔
جولائی میں مصر کے صدر محمد مورسی کو فوج نے اقتدا ر سے بے دخل کردیا تھا جس کے بعد کیری پہلی مرتبہ یہاں آرہے ہیں۔ حالانکہ وہ چند گھنٹہ ہی یہاں رہیں گے۔ ان کے ہمراہ ایک وفد بھی آئے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیری کا دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب ایک روز بعد مسٹر مورسی اور اخوان المسلمین کے 14 دیگر رہنماؤں کے خلاف ملک میں تشدد بھرکانے اور قتل کے کئی معاملوں کی سماعت شروع ہورہی ہے۔
مسٹر مورسی کی معزولی کے بعد سے مصر اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں لیکن امریکہ نے فوجی بغاوت کی و جہ سے مصر کو امداد بند نہیں کی ہے بلکہ اس کا تجزیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔