نئی دہلی (وارتا) کفائتی شہری ہوا بازی خدمات فراہم کرنے والی اسپائس جیٹ میں قطر ائیر ویز کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی خبروں سے کمپنی کے شیئر میں تقریباً گیارہ فیصد کا اضافہ ہونے کے درمیان کمپنی نے آج کہا کہ سرمایہ کاری کے سلسلے میں آئندہ کچھ دنوں میں تصویر واضح ہوسکے گی۔ کمپنی کے سنجیوکپور نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ انہیں بھی آج صبح اخبارات کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے اور اس سلسلے میں آئندہ کچھ دنوں میں صحیح تصویر سامنے آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ کمپنی گھریلو کے ساتھ ہی بین الاقوامی نٹ ورک کی بھی توسیع کررہی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر ڈھاکہ ،دبئی اورکابل کیلئے شہری ہوا بازی خدمات شروع کی جائیں گی اور حالات سدھرنے پر بینک کاک کو بھی نیٹ ورک میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ رواں مالی سال میں کمپنی کے جہازوں کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کئے جائیں ۔