میرٹھ کے جوائنٹ کمشنر سے ایک ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت
لکھنؤ۔(نامہ نگار) وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے غیرقانونی رقم وصول کرنے کے ملزم رائے بریلی کے ضلع آبکاری افسر نیلنکار پانڈے کو فوری اثر سے معطل کرتے ہوئے جانچ رپورٹ جلد سے جلد مہیا کرانے کا حکم دی ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ابھیشیک جیسوال ولد وجے کمار جیسوال نے گذشتہ ۲۵؍اپریل کو پانڈے کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزاما عائد کرتے ہوئے نائب آبکاری کمشنر سے شکایت کی تھی۔ جیسوال نے نرنکارپانڈے کے خلاف سرکاری کام کرنے کے عوض غیر قانونی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے آواز ریکارڈ کی سی ڈی بھی دستیاب کرائی تھی۔ جسے نائب آبکاری کمشنر کے جانچ میں درست پایا گیا۔ نائب آبکاری کمشنر کی جانچ رپورٹ کی نرنکار پانڈے کو فوری اثر سے معطل کرتے ہوئے جوائنٹ آبکاری کمشنر میرٹھ زون کو جانچ افسر مقرر کیاگیا ہے۔ جانچ افسر سے اس معاملے میں ۳۰دنوں کے درمیان جانچ رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔