نئی دہلی، 24 مئی (یو این ائی)بی جے پی کے سابق سینئر لیڈر ماہر قانون اور سابق وزیر قانون رام جیٹھ ملانی نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے دو سینئر لیڈران ارون جیٹلی اور روی شنکر پرساد کو اپنی کابینہ میں جگہ نہ دیں کیونکہ وہ اس کے اہل نہیں ہیں۔یو این آئی سے ایک خاص بات چیت میں رام جیٹھ ملانی کا کہنا تھا کہ قانون اور بین الاقوامی امور کے بارے میں ارون جیٹلی اور روی شنکر پرساد کی معلومات محدود ہے اوراس لئے ان میں سے کسی وزارت کا ذمہ دونوں لوگوں کو نہیں دیا جانا چاہئے۔رام جیٹھ ملانی کا یہ بھی خیال ہے کہ مرکز میں تشکیل پانے والی بی جے پی۔
این ڈی اے حکومت میں صاف ستھری شبیہ والے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے ورنہ اس بات کا خطرہ لاحق رہے گا کہ بی جے پی کا بھی وہی حال نہ ہوجائے جو کانگریس کا حالیہ انتخابات میں ہوا ہے۔رام جیٹھ ملانی بی جے پی کے امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں انہیں پارٹی کی رکنیت سے برخاست کردیا گیا تھا اور اس وقت وہ راجیہ سبھا کے آزاد رکن ہیں۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی بی جے پی کی رکنیت سے ان کی معطلی ختم کی جانے والی ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ انہیں مرکزی کابینہ میں شامل کرلیا جائے۔ رام جیٹھ ملانی کئی مقدمات میں نریندر مو
دی اور ان کے رفیق امت شاہ کے مقدموں کی پیروی کرچکے ہیں۔