نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے باہمی مفادات کے شعبوں میں ہمہ جہت تعلقات کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے اہم عالمی امور پر اقوام متحدہ، جی ۔ 20، برکس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں رہنماو¿ں نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور تجارت، معیشت، سائنس و ٹکنالوجی ، انسانی روابط اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔یہاں روسی سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ روسی صدر نے الیکشن میں شاندار کامیابی اور وزیر اعظم ہند کے عہدہ کے لئے نامزد کئے جانے پر مسٹر مودی کو مبارک باد دی۔دونوں رہنماو¿ں نے اعلی سطحی رابطوں کے لئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ روسی صدر نے اس سے قبل بھی
مسٹر مودی کو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی تھی۔