نئی دہلی (بھاشا) زیورات بنانے والوں کی نچلی سطح پر خریداری کے سبب دہلی صرافہ بازار میں چار دن کی گراوٹ کے بعد آج سونے کی قیمت ستر روپئے کی تیزی کے ساتھ اٹھائیس ہزار تین سو بیس روپئے دس گرام ہوگئی۔ وہیں چاندی کی قیمت دو سو روپئے کی گراوٹ کے ساتھ اکتالیس ہزار پانچ سوروپئے فی کلو رہ گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق اسٹاک اسٹوں اور زیورات بنانے والوں کی نچلی سطح کی خریداری کے سبب سونے کی قیمت میں تیزی آئی ۔ چاندی ہفتہ وار ڈیلوری کی قیمت سو روپے گر کر چالیس ہزار آٹھ سو روپئے فی کلو بندہو ئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ایک ہزار روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۷۹۰۰۰:۷۸۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی