بارہ بنکی (نامہ نگار)گزشتہ شب تھانہ سترکھ علاقہ کے تحت گاؤں میں شادی کی تقریب میں شامل ایک شخص کی لاش پولیس نے گاؤں کے باہر سے برآمد کی ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔موصولہ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے گاؤں کھپوروا کا باشندہ رام بلاس گاؤں کے پٹی دار کیلاش کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں گیا ہواتھا۔گھرواپس نہ آنے پر اسے تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ آج صبح پولیس نے گاؤں سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر گوریا پل کے قریب سے رام بلاس کی لاش برآمد کرلی ہے۔ اس کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔رام بلاس کے گھروالوں نے کہا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔