بالی ووڈ کے جانے مانے فلم کار بونی کپور اپنی بیوی سری دیوی کو لے کر ایک فلم بنائیں گے۔ سری دیوی نے سال 2012ء میں ریلیز فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ سے واپسی کی تھی۔ سری دیوی فلموں کے معاملہ میں بیحد چوزی رہی ہیں اور وہ اپنی اگلی فلم میں بھی دمدار رول کرنا چاہتی ہیں۔ خبر ہے کہ سری دیوی کو ایک فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے۔ بالی ووڈ میں خبر ہے کہ بونی کپور اب اسی اسکرپٹ پر سری دیوی کو لے کر ایک فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ فلم لیڈی اورنیٹڈ ہوگی اور اس فلم میں سری دیوی مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ بونی کپور اس سے قبل سری دیوی کو لے کر مسٹر انڈیا، روپ کی رانی چوروں کا راجہ اور جدائی بناچکے ہیں۔ اطلاع ہے کہ فلم کی شوٹنگ ستمبر سے ہوگی۔