ممبئی۔راجستھان رائلز کے خلاف پانچ وکٹ سے معجزانہ جیت درج کرکے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ہدف کا تعاقب کرنے کا یقین تھا لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اسکور 15 اوور کے اندر۔ اندر برابر ہو جائے گا ۔ شرما نے کہا جب رائیڈو رن آؤٹ ہوا جب 14 ۔ 3 اوور میں اسکور برابر تھا ۔ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ کس نے کوالیفائی کیا ۔ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ میچ.3 14 اوور میں ٹائی ہو سکتا ہے ۔ ہم 14 یا 14 ۔ 2 اوور میں جیتنا چاہتے تھے لیکن ہم نے سوچا نہیں تھا کہ یہ 14 ۔3 اوور میں ٹائی ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہابڑی اسکرین پر فلیش ہو رہا تھا لیکن میں اسے دیکھ نہیں رہا تھا ۔
ہمارے ماہر مسلسل حساب کر رہے تھے اور ہمیں پتہ تھا کہ راجستھان کے رن ریٹ سے آگے نکلنے کے لئے ہمیں اگلی گیند پر چوکا لگانا ہوگا ۔ آدتیہ نے راجستھان کے تیز گیندباز جیمس فاکنیر کو چھکا لگا کر یہ ہدف حاصل کیا ۔شرما نے جیت کو ممبئی کے لوگوں کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی نام
مکن نہیں ہے ۔ روہت نے کہا میرے دل کی ڈھڑکن کم ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا ۔کچھ بھی ناممکن نہیں ہے ۔ایسی کارکردگی ہر روز نہیں ہوتی ۔یہ جیت ممبئی کے لوگوں کے لئے ہے ۔یہ شاندار جیت تھی ۔انہوں نے مین آف دی میچ کوری اینڈرسن ، امباتی رائیڈو اور آدتیہ تارے کی تعریف کی ۔روہت نے کہااینڈرسن کی اننگ لاجواب تھی۔رائیڈو نے بھی اچھی شراکت دی اور آدتیہ تارے لاجواب رہا ۔اینڈرسن نے اپنی ناٹ آئوٹ 95 رن کی اننگز میں چھ چھکے اور نو چوکے جڑے جس سے ممبئی انڈینس نے 190 رن کا ہدف محض 14۔ 4 اوور میں حاصل کر لیا ۔ انہوں نے کہا ہم جانتے تھے کہ ہمارے سامنے کیا مقصد تھا، ہمیں اسے حاصل کرنا تھا ۔ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں تھا اور ہم جانتے تھے کہ ہم نے جلد ہی اسے اپنے حق میں کر لیا ۔ہم چمپئن لیگ میں بھی ایسی ہی صورت حال میں تھے اس لئے ہمیں خود پر اعتماد تھا،اب صرف اچھی چیزیںہی آنی باقی ہیں ۔ اینڈرسن نے کہا ہم جانتے تھے کہ ہمیں کیا چاہیے ۔ میں خوش ہوں کہ میں کچھ کردار ادا کر سکا ۔ رائیڈو بھی کریز پر آئے اور جارحانہ ہو گئے اور آخری گیند میں آدتیہ نے اچھا کیا ۔نیوزی لینڈ کے بلے باز نے کہا بات یہ ہے کہ جب آپ چیزوں کو پیچیدہ کر لیتے ہو تو آپ مشکل میں پڑ جاتے ہو ۔لوگوں نے محسوس کرنا شروع کر دیا کہ ہمارے پاس موقع ہے اور میں آخر تک کریز پر ڈٹے رہنا چاہتا تھا ۔اس سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا تھا ۔ممبئی کے ناظرین ناقابل یقین ہیں ۔مجھے اب یہاں گھریلو احساس ہوتا ہے ۔