نئی دہلی ۔بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور شری نواسن مخالف گروپ کے سربراہ آدتیہ ورما نے اب تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا کو خط لکھ کر بورڈ کے صدر کی طرف سے سپریم کورٹ کی نظام کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔ورما نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ شری نواسن نے سوسائیٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے چونکہ سپریم کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی معاملے میں جانچ کا حکم دیا ہے ۔ورما نے وزیر اعلی سے درخواست کی کہ وہ آئی جی رجسٹرار سے معاملے کی جانچ کرائے اور ایکٹ کے تحت مناسب کارروائی کریں ۔