نئی دہلی (وارتا)بجلی کا کاروبار کرنے والی کمپنی پی ٹی سی انڈیا کا منافع ختم ہوئے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ۸۶فیصد بڑھکر ۹۱ء ۶۸کروڑ روپئے ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ ۰۳ء۳۷کروڑ روپئے رہا تھا ۔ کمپنی نے ممبئی شیئر بازار بی ایس ای کو دی گئی اطلاع میں بتا یا کہ اس مدت میں اس نے کل ۶۲ء۲۸۴۸کروڑروپئے محصول حاصل کیا ہے جو مالی سال ۱۳۔۲۰۱۲کی چوتھی سہ ماہی کے ۷۴ء۲۱۹۸کروڑ روپئے ۵۵ء۲۹فیصد زیادہ ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ مارچ میںختم ہوئے مالی سال ۱۴۔ ۲۰۱۳میںاس کا کل منافع اس سے قبل مالی سال کے ۲۸ء۱۹۸کروڑ روپئے کے مقابلے میں۹۸ء۸۱فیصد بڑھکر ۸۴ء۳۶۹کروڑ روپئے پر پہنچ گیا ہے ۔
اس سال کمپنی کا کل محصول ۳۰ء۹۱۹۹کروڑ روپئے سے بڑھکر ۰۸ء۱۲۰۹۹کروڑ روپئے ہو گیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب شعبہ کے آر بی ایل بینک کو ختم ہوئے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ۹۳کروڑ روپئے کا منافع ہو ا ہے۔ بینک نے ممبئی شیئر بازار بی ایس ای کو دی گئی اطلاع میں کہا ہے کہ اس مدت میںاس نے کل ۶۰۳کروڑ روپئے کی آمدنی کی ہے ۔ اس دوران بینک کی جمع رقم ۳۹فیصد بڑھکر ۱۱۵۹۹کروڑ روئے پر پہنچ گئی ہے ۔ گذشتہ سال ۵۰نئی شاخیں کھ
ولنے سے بینک کی کل ۱۷۵شاخ او ر ۳۵۰؍اے ٹی ایم ہوگئے ہیں ۔