نئی دہلی (بھاشا)تیزی سے بڑھتے ہندوستانی بازار میں قدم رکھتے ہوئے برطانیہ کے لگژری ہوٹل گروپ نے رواں مالی سال کے آخر تک چالیس ہوٹلوںکو اپنا رکن بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ لگژری ہوٹل گروپ بین الاقوامی ہوٹلو ںکا ایک گروپ ہے ۔ لگژر ی ہوٹلس گروپ کے ریجنل ڈائرکٹر(ایشیا)نریش چندنانی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے آخر تک ۴۰ہوٹلوںکا رکن بنانے کا ہمارا منصوبہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جہاںپریمیم ہوٹل لگژری ہوٹلس گروپ برانڈ کے تحت ہونگے ۔ درمیانی زمرے ہوٹل جو خصوصا تین ستارہ اور چار ستارہ ہیں آئڈیل ہوٹل برنڈ کے تحت ہونگے ۔ چند نانی نے کہا کہ ہم اپنے لگژری ہوٹلس گروپ پورٹ فولیو کے تحت دس ہوٹلوں کو رکھنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں ۔ اور تقریبا تیس ہوٹلو ں کو آئڈیل ہوٹلس پورٹ فولیو کے تحت رکھا جائیگا ۔ کمپنی نے ہوٹلوں کے نیٹ ورک کو تعاون دینے کے لئے حال ہی میں ہندوستان میں اپنا دفتر قائم کیا ہے ۔