سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ریاست میںپرائمری اسکولوں میں اساتذہ کے عہدہ پر تقرری کی کارروائی شروع نہ ہونے کی مخالفت میں دوشنبہ کو ٹی ای ٹی امیدوار مشتعل ہوگئے۔ امیدواروں نے ضلع صدردفتر پر ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو مخاطب ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار سنگھ کو عرضداشت سپردکی۔ عرضداشت میں تقرری کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوشنبہ کو ٹی ای ٹی امیدوار میونسپل بورڈ کے احاطہ میں جمع ہوگئے۔ یہاں پر انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے بعد ضلع صدر دفتر کا رخ کیا۔امیدواروں نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو مخاطب عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سپرد کی۔ عرضداشت
میں ٹی ای ٹی امیدواروں نے کہا کہ وہ ۲۰۱۱سے ٹی ای ٹی کامیاب امیدواروں کی اساتذہ کے عہدہ پر تقرری کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔تقرری نہ ہونے کے سبب امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ عرضداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ ۲۵مارچ کو ۱۲ہفتوں کے دوران اساتذہ کی تقرری کی کارروائی کو مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔