لکھنؤ(نامہ نگار)چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ جے پرکاش نرائن عالمی مرکز کا تعمیری کام مقررہ نقشے کے مطابق جون ۲۰۱۶ء تک مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں گیس ہاؤس کنونشن اور اسپورٹس و میوزک بلاک کا تعمیری کام بھی اپریل ۲۰۱۵ء تک مکمل ہوجانا چاہئے۔ عالمی کنونشن سینٹر کے سلسلہ میں ۱۵دن کے اندر لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ کمٹمنٹ نوٹ۳۰دن کے اندر محکمہ کو بھیج دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آگرہ ان
ررنگ روڈ کی تعمیرکا کام بھی وقت سے پورا کر نے کے ساتھ مجوزہ سڑک آروبی اور پل کی تعمیر کا کام بھی اسکیم کے مطابق تین مرحلوں میں پہلے مرحلہ میں کانپور سے فیض آباد، دوسرے مرحلہ میں فتح پور روڈ سے شمس آباد روڈ اور تیسرے مرحلہ میں شمس آباد روڈ سے گولیار روڈ تک رنگ روڈ بنوانے سے متعلق تعمیری کام مکمل کیاجائے۔ چیف سکریٹری سکریٹریٹ میں ترقیاتی ایجنڈہ کے تحت ایک جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکیمیں حکومت کی اولیت میں ہیں انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سڑک کی تعمیر آگرہ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ اورآنے والے آروبی اور جمنا برج کی تعمیر محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعہ برج کارپوریشن مقررہ وقت کے اندر مکمل کرا ئی جائے گی۔