لکھنؤ۔(نامہ نگار)ہاپو ڑمیں سنیچر کی رات پرچون کی دکان سے لڑکی کو اغوا کرکے پانچ درندوں نے اسے ہوس کا شکار بنایا۔ اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ تین ملزمین مفرور ہیں۔
لڑکی سنیچر کی رات پرچون کی دکان پر سامان کی خریداری کیلئے گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران پانچ نو
جوان اسے اغوا کرکے جنگل میں لے گئے ۔ مخالفت کرنے کے بعد باوجود پانچوں ملزمین نے لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی۔ کافی دیر تک گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے لڑکی کو تلاش کیا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد لڑکی بدحواس حالت میں گھر پہنچی اور اہل خانہ کو پورا واقعہ بتایا اہل خانہ نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی تو پولیس نے معاملے کو دبانے کی کوشش شروع کردی۔ اتوار کی شام متاثرہ لڑکی کے گھر والوں اور محلوں کے لوگوں نے جمع ہوکر تھانہ میں ہنگامہ شروع کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میںدو ملزمین کو حراست میں لے لیا جبکہ تین دیگرملزمین کی پولیس کوسرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طبی معائنے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئندہ کی کارروائی جائے گی۔