لکھنؤ:۔ پارہ پولیس نے ایک مبینہ صحافی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ صحافت کے نام پر دکانوں اور ٹھیکیداروں سے وصولی کرتا تھا۔ ایس او پارہ نے بتایا کہ وہیں رہنے والا شیلندر سنگھ کافی وقت سے تھانے پر آتاجاتا ہے[۔ پوچھے جانے پر خود کو صحافی بتاتا ہے۔ صحافت کی آڑ میں شیلندر شراب کے ٹھیکوں سے روپئے وصول کرتا تھا۔ یہیں نہیں فٹ پاتھ دکان ہو یا وکرم ڈرائیور اس کے پاس بھی لوگوں سے روپیہ آتا تھا۔ ایس او نے بتایا کہ اس کے خلاف کئی لوگوں نے خلاف کئی لوگوں نے آکر شکایت کی اس کے بعد پولیس نے اس بارے میں تفتیش شروع کی۔ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ شیلندر اخباریا میگزین سے نہیں جڑا ہے وہ صرف لوگوں کو بے وقوف بنا کر روپئے اینٹھتا تھا۔ پولیس نے جمعہ کو شیلندر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پارہ تھانے میں تعینات ایک داروغہ نے بتایا کہ ایک تاجر بازار میں پٹاخوں کی دکان لگائے ہوئے ہے جہاں شیلندر سنگھ روزانہ روپئے وصول کرنے کیلئے پہنچ جاتا ہے۔ دکان مالک نے اس کی شکایت پولیس سے کی ہے۔