یرس ۔آٹھ بار کے چمپئن رافیل نڈال نے امریکہ کے وائلڈ کارڈکھلاڑی کو شکست دے کر فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال مسلسل پانچ خطاب جیتنے والا پہلا کھلاڑی بننے کی کوشش میں لگے ہیں ۔یہ نڈال کی فرانسیسی اوپن میں 60 ویں فتح تھی ، وہ ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ میں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔نڈال کا سامنا اب فرانس کے پال ہنری میتھیو اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے ہوگا ۔نڈال نے بارش کی رکاوٹ کے بعد سے ہیڈری سجانے لیگلین کورٹ پر دنیا کے 279 ویں نمبر کے کھلاڑی اور 2005 یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے جنیپرک کے خلاف 27 ونر لگائے ۔ جنیپرک نے 41 انفورسرڈ غلطیاں کیں۔ٹینس کھیل کے رواں برس کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ سے اہم کھلاڑیوں کی شکست سے اپ سیٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں میچ ہار کر عالمی نمبر تین واورینکا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹینس کھیل کے ایک سال میں چار بڑے ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں اور یہ گرینڈ سلیم کہلاتے ہیں۔ پہلا ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ہے اور اْس کے فاتح سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹانسلاس واورِینکا تھے، وہ کل پیر کے روز فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ کا میچ
ہار گئے۔ واورِینکا عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن رکھتے ہیں۔ اْن کو عالمی نمبر41 گولیمارو گارسیا لوپیز نے چار سیٹ کے میچ میں زوردار مقابلے کے بعد ہرایا۔ لوپیز کا تعلق اسپین سے ہے۔ فرنچ اوپن کے شروع ہونے سے قبل واورِینکا کے بارے میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیں گے۔پہلے راؤنڈ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں واورِینکا کی شکست کو خاصا بڑا اپ سیٹ قرار دیا گیا ہے۔ پہلے دن واورِینکا کے علاوہ عالمی نمبر 9 کئی نِشیکوری کی ہار کو بھی کسی حد تک اپ سیٹ قرار دیا گیا ہے۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے نِشیکوری کو یورپ ملک سلوواکیہ کے مارٹن کلیزان نے تین سیٹ کے میچ میں ہرایا۔ اپ سیٹ کے زمزے میں آنے والا ایک اور میچ پوسپیسیل اور گیباشولی کا تھا۔ عالمی نمبر 30 واسیک پوسپیسیل کو روسی کھلاڑی تیمْوراز گیباشولی سے شکست کا سامنا رہا۔