لکھنؤ۔ معذور طلباء کو مومنٹ کمپیوٹر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، ایم سی ٹی آئی ۵۰ فیصد فیس میں رعایت دے گا ساتھ ہی انہیں کمپیوٹر کی تعلیم مہیا کرائے گا۔ ماں شکتی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چل رہے اس انسٹی ٹیوٹ نے معذور طلباء کیلئے اپنی کوشش کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل منیشا شریواستو نے بتایا کہ ایم سی ٹی آئی کا ہدف ان غریب بچوں کے ساتھ ہی معذور طلباء کو بھی مناسب کمپیوٹر کی تعلیم مہیا کرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم سی ٹی آئی غریب بچوں و معذور بچوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے پوری طرح سے پُر عزم ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ایم سی ٹی آئی کا مقصد یہ بھی ہے کہ گاؤں گاؤں میں بھی لوگوںکو کمپیوٹر کی تعلیم کے بارے میں روشناس کیا جائے جس کیلئے خصوصی طور پر تیاری چل رہی ہیں۔
پرنسپل منیشا شرما نے کہا کہ آج بھی بہت سے ایسے غریب بچے ہیں جنہیں کمپیوٹر کی تعلیم مہیا نہیں ہوتی ، اس کی وجہ ان کی مالی حالت ہے جو کافی کمزور ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی معذور طلباء کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہوتی ہے اس لئے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔