ممبئی: بالی ووڈ فلم جگا جاسوس کی عکس بندی ان دنوں جنوبی افریقہ میں کی جارہی ہے اور گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور گووندا پر فلم کے کچھ سین بھی عکس بند کیے جاچکے ہیں۔اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی ہیروئین کترینہ کیف نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے ممبئی سے جنوبی افریقہ چلی گئی ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک ماہ تک فلم کی عکس بندی کے لیے وہاں رہیں گی انوراگ اور رنبیر کی مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات انوراگ باسو دے رہے ہیں اطلاعات کے مطابق 25 گانوں پر مشتمل فلم کے لیے کترینہ کیف نے خاصی تیاری کررکھی ہے اور وہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔اس سلسلہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کامیڈی اور جاسوسی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں کام کرنے کے لیے بہت تیزی کے ساتھ بینگ بینگ میں اپنا کام ختم کروایا جب کہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی خواہش کے باوجود شرکت نہیں کی اور اب میں رنبیر اور گووندا کے ساتھ عکسبندی میں حصہ لینے کے لیے جنوبی افریقہ جارہی ہوں کترینہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایک یا دو نہیں بلکہ 25 گانے شامل کیے جارہے ہیں اور یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی۔جس میں اتنی بڑی تعداد ہے جب کہ کئی گانوں پر میں خود بھی پرفارم کررہی ہوں۔ رنبیر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ رنبیر میرے بہت ہی اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے خوشی ہوتی ہے ہم دونوں ایک دوسرے سے اکثر ملاقاتیں بھی کرتے ہیں مگر اس کے باوجود میں یہ کہوں گی کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی ایسا تعلق نہیں جسے محبت یا پیار کا نام دیا جائے۔