لکھنؤ۔ :وبھوتی کھنڈ علاقہ میں ایک نوجوان کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی۔مہلوک کے گھر والوں نے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ وبھوتی کھند کے وراج کھنڈ کا رہنے والا ۱۹ سالہ پون یادو جمعرات کی شام کو گھر سے نکلا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی صبح گھر سے تقریباً ۲۰۰ میٹر کی دوری پر ریلوے لائن پر ایک کٹی لاش پڑی ملی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع وبھوتی کھنڈ پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش کا اوپری حصہ لائن کے اندر کی طرف تھا جس کی وجہ سے سر کٹ گیا تھا۔ پون کے بھائی رنجیت یادو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہیں کسی سے پون کا جھگڑا ہوا تھا۔ گھر سے نکلنے کے پہلے اس کے پاس کسی کا فون آیا تھا جس پر پون نے کہا تھا کہ وہ آرہا ہے۔ رنجیت نے اس معاملہ میں ابھی تک کسی کو نامزد نہیں کرایا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پون نشہ کا عادی تھا ۔ نشہ کیلئے اس نے کئی لوگوں سے روپئے ادھار لے رکھے تھے۔