نئی دہلی(وارتا)پریمیم زمرے کی کار بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کرلوسکر نے آج کورولا کی نئی کار ’کورولا الٹس‘ پیش کی جس میں دہلی ایکس شوروم قیمت۹۹ء۱۱لاکھ روپئے سے لے کر ۰۷ء۱۳لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔ کمپنی نے یہاں جاری بیان میں بتایا کہ نئی کورولا الٹس پیٹرول اور ڈیژل دونوں ماڈلوں میں پیش کی گئی ہے۔ پیٹرول انجن میں اس کے پانچ ماڈل پیش کئے گئے جن میں جے ایس جی جی-سی وی ٹی، جی ایل اور وی ایل ، سی وی ٹی ہیں جبکہ ڈیژل انجن میں چار ماڈل پیش کئے گئے ہیں جن میں ڈی جے، ڈی جے -ایس، ڈی جی اورڈی جی ایل شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ الٹس کو سات رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے پوری دنیا میں چار کروڑ سے زیادہ کورولا الٹس کاریںفروخت کی ہیں۔ ۲۰۰۲ء سے سالانہ دس لاکھ سے زیادہ کاروں کی فروخت کی گئی ہے۔