ہاپوڑ (نامہ نگار)برسات کے دنوں میں اس مرتبہ شہر میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا کیونکہ میونسپل بورڈ کے ذریعہ شہر کے تمام نالوں کی جے سی بی سے صفائی کرائی جارہی ہے۔نالوں کی صفائی کی ویڈیوگرافی بھی کرائی جارہی ہے۔جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ شہر کے کون سے نالوں کی صفائی کرائی گئی ہے۔شہری علاقہ میںتقریباً ایک درجن سے زائد نالے ہیں ہرسال برسات شروع ہونے سے قبل میونسپل بورڈ کے ذریعہ نالوں کی صفائی کرائی جاتی ہے لیکن دوبڑ
ے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب برسات کے دنوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اس مرتبہ انتظامیہ نے بھی نالوں کی مکمل طور سے صفائی کرانے کی ہدایت بورڈ افسران کو دی ہے۔اسی کے پیش نظر میونسپل بورڈ کے ایگزیکٹیو افسر سنجے مشراوصحت افسر کی نگرانی میں شہر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کرائی جارہی ہے۔پہلی مرتبہ ایس ایس وی انٹرکالج وموتی کالونی میں واقع نالوں کی بھی صفائی کرائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں میونپسل بورڈ کے ایگزیکٹیو افسر سنجے مشرا نے بتایا کہ اس مرتبہ برسات میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگاکیونکہ تمام نالوں کی صفائی جے سی بی مشین سے کرائی جارہی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ برسات شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی کاکام مکمل کرلیا جائے گا۔مسٹر مشرا نے عوام سے نالے ونالیوں میں پالی تھین نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔