لکھنو¿(نامہ نگار)ریاست کے کابینی وزیر برائے تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو نے محکمہ تعمیرات عامہ کے دیہی انجینئرنگ شعبہ اور دیہی ترقیات بورڈ کے ساتھ وزیر اعظم دیہی سڑک اسکیم کے کاموں کا جائزہ جلسہ کیا۔ جلسہ میں یہ بات روشنی میں آئی کہ مرکزی حکومت سے وزیر اعظم دیہی سڑک اسکیم میں گذشتہ تین ماہ سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دیہی ترقیات محکمہ کو ہدایت دی کہ اس سال حکومت ہند سے کل رقم حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور راستوں کے رکھ رکھاو¿ کےلئے یہ پوری رقم وقت پر فراہم کرانا یقینی بنایا جائے۔
وزیر تعمیرات عامہ نے کاموں کے تئیں لاپروائی اور راستوں کے رکھ رکھاو¿ میں غیر ذمہ
داری کےلئے ۶انجینئروں کے خلاف چارج شیٹ کر کے محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت دی جس میں فیروزآباد ، مین پوری، پرتاپ گڑھ اور شراوستی کے ایگزیکٹیو انجینئر اور ان سے متعلق سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایم جی ایس وائی آگرہ و سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایم جی ایس وائی الٰہ آباد شامل ہیں۔
انہوں نے پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ اپنا معائنہ کا کام بڑھائیں اور کاموں میں شفافیت کو یقینی بناکر ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔ دیہی انجینئرنگ محکمہ کے ضلع بلیاو دیوریا پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے رکھ رکھاو¿ کے کاموں میںلاپروائی برتے جانے پر محکمہ تعمیرات عامہ وزیر نے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ ڈاکٹر رجنیش دوبے چیف انجینئر ترقیات و شعبہ صدر محکمہ تعمیرات عامہ چترا سوروپ، چیف انجینئر دیہی سڑک اے کے گپتا وغیرہ موجود تھے۔ کابینی وزیر شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ قومی شاہراہ اتھارٹی مانسون سے قبل اپنے زیر نگرانی سبھی قومی شاہراہوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ جیسے گورکھپور، وارانسی شاہراہ، رائے بریلی الٰہ آباد سڑک، کانپور قنوج دہلی سڑک، رامپور رودر پور سڑک اوربریلی سیتاپور سڑک کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے چیف جنرل منیجر قومی شاہراہ اتھارٹی کے کاموں پر غیر مطمئن ہونے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایات دیں کہ وہ مانسون سے قبل ان سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ اب تک وہ اپنے ذریعہ کئے گئے ہدف کو مکمل نہیں کر پائے ہیں۔ اناو¿ کے زیر تعمیر آر او بی و کانپور کے جاجمﺅ فلائی اوور کا کام بھی ہدف سے بہت پیچھے ہے۔ نتیجتاً قومی شاہ راہ اتھارٹی کے تحت ۴۰۰۰کلو میٹر قومی شاہراہ کی صورتحال بہت خراب ہے۔