مظفر نگر(بھاشا)شہر کے قریب واقع کلہری گاؤں میں ایک بارہ سالہ لڑکی کی تالاب میں غرقاب ہونے سے موت ہوگئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متوفیہ عائشہ اور تین دیگر لڑکیاں تالاب سے مٹی نکالنے کے لئے گئی ہوئیں تھیں جیسے ہی وہ تالاب میں اتریںوہ ڈوبنے لگیں۔گاؤں والوں کی مدد سے رہنما (۱۰)شہزادی(۱۱)اور وسیمہ (۹)کو بچالیا گیا لیکن عائشہ غرقاب ہوگئی۔ترجمان نے بتایاکہ عائشہ کی لاش کو گاؤں والوں کی مدد سے تالاب سے نکال لیا گیا ہے۔