ہاپوڑ (نامہ نگار)کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر میرٹھ روڈ سے تین شاطر گاڑی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔چوروں کی نشاندہی پر پولیس نے نصف درجن موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔چوروں میں سے ایک کے خلاف ضلع اورقرب وجوار کے اضلاع کے مختلف تھانوں میں گاڑی چوری کرنے کے مقدمے درج ہیں۔
تھانہ انچارج راجندر سنگھ نے بتایا کہ چوری کی وارداتوں پر روک لگانے کے لئے ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ مذکورہ ٹیم گاڑی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے میرٹھ روڈ پر گشت کررہی تھی۔اسی دوران مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ تین کار چوری کرنے والے موٹرسائیکل سے میرٹھ کی جانب سے ہاپوڑ آرہے ہیں۔ پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر تین کار چوری کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسٹریادو نے بتایا کہ چوروں کی نشاندہی پر ٹیم نے مختلف کمپنیوں کی چھ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔گاڑی چوری کرنے والوں کے نام جاوید، روہت ،سندیپ ہیں۔مسٹریادو نے بتایا کہ گورہ کے سرغنہ جاوید کے خلاف نوئیڈا، گڑگاؤں، غازی آب
اد،میرٹھ اور پلکھوا میں تقریباً چوری کے مقدمے درج ہیں۔