لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا جلسہ شہر صدر منوج سنگھ کی صدارت میں قیصر باغ دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں لکھنؤ کے آشیانہ، تکروہی، سرفراز گنج، پارہ، نگرام، چھاؤنی بورڈ، چنہٹ، گومتی نگر اور ٹرانس گومتی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر بجلی تخفیف کی مخالفت میں بی جے پی کے ۲۹؍مئی کو مجوزہ مظاہرہ کی تیاری کے سلسلہ میں گفتگو کی گئی۔ جلسہ میں کارکنان سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی گئی۔ مظاہرہ کی قیادت بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کریں گے۔ جلسہ میں پارٹی کے شہر جنرل سکریٹری راکیش شریواستو، انوراگ مشرا، مکیش شرما، شہر نائب صدر ترلوک سنگھ ادھیکاری ونود تیواری، کونسلر لکھویندر پال سنگھ سمیت پارٹی کے عہدیداران موجود تھے۔