لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کے بعد لکھنؤ و دہلی میں جائزہ جلسوںکا انعقاد مختلف تاریخوں میں خیال جائے گا۔اس سلسلہ میں ۲۹؍مئی کو پارٹی کے ریاستی دفتر پر ڈاکٹر نرمل کھتری کی صدارت میں جائزہ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و ریاست کے انچارج مدھو سودن مستری، ارکان پارلیمنٹ، کانگریس کمیٹی کے ریاستی معاون انچارج ، سکریٹری اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر پردیپ ماتھر و قانون ساز کونسل کے لیڈر نصیب پٹھان شامل ہوں گے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان وجے سکسینہ نے بتایا کہ ۲۹؍مئی کو لکھنؤ میں منعقدہ جلسہ میں مشرقی و وسطی اترپردیش کے پارلیمانی حلقوں کے امیدوار حصہ لیں گے۔ مسٹر سکسینہ نے بتایا کہ ۳۰؍مئی کو نئی دہلی میں سابق مرکزی وزراء، سابق ارکان پارلیمنٹ اور گزشتہ پارلیمانی انتخاب کے امیدواروں کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ تین جون کو مغربی اترپردیش و بندیل کھنڈ کے گزشتہ پالیمانی انتخاب کے کانگریس امیدواروں کا جلسہ منعقد ہوگا۔