ممبئی۔آئی پی ایل فائنل کی میزبانی چھینے جانے سے بے قرار ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر روی ساونت نے جمعہ کو سنگھ کی ملکیت والے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے کوالیفائر سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساونت نے پی ٹی آئی سے کہا میں نے اپنا ایکریڈیشن کارڈ اور کار کے پاس بی سی سی آئی سیکرٹری سنجے پٹیل کے حوالے کر دیا ہے اور اس میچ کے دوران موجود نہیں رہوں گا لیکن میچ کے صحیح طرح سے آپریشن کے لئے ایم سی اے
اپنی طرف سے پوری مدد کرے گا ۔آئی پی ایل آپریشن کونسل نے ایک جون کو ہونے والے فائنل کی میزبانی ممبئی سے ہٹا کر بنگلور کو سونپ دی تھی۔