پیرس۔سابق نمبر ون کھلاڑی روس کی ماریا شاراپووا اور تیسری سیڈ پولینڈ کی اگنسکا ردوانسکا نے ٹورنامنٹ میں سب سے اوپر کھلاڑیوں سرینا ولیمز اور لی نا کے شروعاتی دور میں ہی باہر ہونے کے باوجود اپنی فاتح مہم جاری رکھی اورفرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے دور کا ٹکٹ کٹا لیا جبکہ مردوں میں امریکہ کے جان اسنر نے دوسرے دور میں جیت درج کی۔ ساتویں سیڈ کھلاڑی شاراپووا نے بلغاریہ کی کھلاڑی کو سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں مسلسل سیٹ میں 7۔ . 5۔ 6۔ 2 سے شکست دے کر تیسرے دور کا ٹکٹ کٹایاجبکہ ایک اور اہم مقابلہ میں ردوانسکا نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کو 6۔ 3۔ 6۔ 4 سے نمٹا دیا۔ مرد سنگلس کے اہم مقابلوں میں 10 ویں سیڈ امریکہ کے جانسنر نے میخائل کو دوسرے راؤنڈ میں 6۔ 7۔ 7۔ 6۔ 6۔ 3۔ 7۔ 6 سے شکست دی جبکہ 13 ویں سیڈ فرانس کے جو ولفریڈ سوگا نے آسٹریا کے جرگین میلجر کو شکست دے کر تیسرے دور کا ٹکٹ کٹایا۔ فیس بک پر 1.3 کروڑ سے زیادہ شائقین کی تعریف پانیوالی شاراپووا نے میچ کے بعد کہاآپ کو اپنی راہ پر چلنا ہوتا ہے۔میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔اس بات سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے آگے کون ہے۔کئی اعلی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے باوجود میں اپنی لے برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہوں اور اس ماحول میں جیتنا بہت اچھا ہے۔ شاراپووا کے لیے سرینا کو آؤٹ ہونا ایک لحاظ سے بہت اچھا ہے ۔ 2012 کی چمپئن کو شاید کوارٹرفائنل میں سرینا سے مقابلہ کرنا پڑتا۔ سنگلز دیگر مقابلوں میں نوویں سیڈ سلوواکیہ کی کھلاڑی نے آسٹریلیا کی تامرا پاسجیک کو مسلسل سیٹ میںشکست دی جبکہ 19 ویں سیڈ آسٹریلیا کی سامتھا توسور نے بھی آسٹریلیا کی کھلاڑی پر جیت درج کی۔توسور نے وونے میوسبرگر کو آسانی سے شکست دے کر دوسرے دور میں جیت درج کی۔ 14 ویں سیڈ اسپین کی کارلا ساریج نوارو نے سوئٹزرلینڈ کھلاڑی کو تین سیٹوں کے سخت مقابلے کے بعد 7۔ 5۔ 1۔ 6 6۔ . 4 سے جبکہ 31 ویں سیڈ سلوواکیہ کی ڈینیلا کچیووا نے فرانس کی پکورسٹین کو شکست دی۔ لیکن ترجیحی کھلاڑیوںمیں 20 ویں سیڈ فرانس کی ایلاج یورنیٹ۔ 16 ویں سیڈ جرمنی کی سبان لسکی اور 31 ویں سیڈروس کی ایلینا ویسنینا کو غیر ترجیحی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مردوںکے اہم مقابلوں میں 17 ویں سیڈ ٹامی رابریڈو نے بھی تیسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اسپین کے رابریڈو نے فرانس کیڈی شیپر کو مسلسل سیٹ میں شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جیت درج کی جبکہ سینئر کھلاڑیوںمیں 22 ویں سیڈ پولینڈ کے جرجیوکووچ نے فن لینڈ کے جارکو نمنین کو شکست دی۔چیک جمہوریہ کے رادیک استیپانیک نے 15 ویں سیڈروس کے کھلاڑی کو چار سیٹوں تک چلے سخت جدوجہد کے بعد شکست دی جبکہ 31 ویں سیڈروس کے دمتری ٹورسونوو نے امریکہ کیکھلاڑی کو شکست دی۔ مردوں میں آٹھویں سیڈ کینیڈا کے ملوس راینی،25 ویں سیڈمارن سلک ،چھٹی سیڈ ٹامس بیردچ، نے اپنے اپنے دوسرے دور کے مقابلے جیت لیے جبکہ 20 ویں سیڈ یوکرین کے ایلیکسادر ڈولگوپولوو کو الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا۔ اسپین کے مارسیل گرینولرس نے ڈولگوپولوو کو جدوجہد کے بعد شکست دی۔
یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لیں گے ٹائیگر ووڈس
لاس اینجلس۔ 14 بار کے میجر فاتح گولفر ٹائیگر ووڈس پیٹھ کی سرجری کرانے کے بعد فارم حاصل کرنے میں دو چار ہیں اور انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے 2014 امریکی اوپن میں نہیں کھیلیں گے۔مارچ میں ڈبلیوجی سی چمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ کھیلنے کے بعد انہوں نے کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیا ہے۔ چوٹوں کی وجہ یہ امریکی گولفر اپنی چھٹی میجر چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ووڈس نے کل اپنی ویب سائٹ’ ٹائگروڈس ڈاٹ کام پر لکھا ‘ بدقسمتی سے میں اس میں حصہ نہیں لے پائوںگا کیونکہ میں ابھی تک مسابقتی گولف کھیلنے کے لئے جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا میں یو ایس جی اے حکام اور شائقین سے معافی مانگنا چاہوں گا کہ میں پنیہسرٹ میں نہیں کھیل پائوںگا ۔ووڈس نے کہایو ایس اوپن میرے لئے بہت اہم ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ اچھا ہفتہ ہوگا۔ پہلے دو میجر ٹورنامنٹ اور دیگر کئی اہم ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کے باوجود میں اپنے مستقبل اور اس سال دیگر ٹورنامنٹ کے لئے مثبت ہوں ۔