ممبئی۔انڈین پریمیئر لیگ سات کے ایلمنیٹر میں چنئی سپر کنگز سے ہار کر باہر ہوئی ممبئی انڈینس کے اہم کوچ جان رائٹ نے تسلیم کیا کہ موجودہ چمپئن ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں شکست ملی۔ چنئی سپرکنگز سے گزشتہ رات بریبورن اسٹیڈیم میں سات وکٹ کی شکست کے بعد رائٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ سے پہلے ہم کافی پراعتماد تھے کیونکہ گزشتہ ایل سال کے قریب میں ہم چنئی سپر کنگز کے لئے سخت حریف رہے ہیں۔انہیں کریڈٹ دینا چاہئے ، جنہوں نے شاید ہمیں تمام شعبوں میں پست کیا ۔دو بار کی چمپئن چنئی نے ممبئی کا 173 رن کا ہدف آٹھ گیند رہتے حاصل کر لیا اور رائٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تقریبا 20 رن کے قریب کم اسکور بنایا۔نیوزی لینڈ کے
سابق کپتان رائٹ نے کہاہم بلے بازی میں قریب 20 رنز کم بنا پائے۔ہم نے جیسی شروعات کی تھی ، اس سے 190 سے زیادہ رن کی امید لگائے تھے۔گیند بازی میں ہمیں جلدی وکٹ حاصل کرنے کی ضرورت تھی ، لیکن ہم ایسا نہیں کر سکے۔ہم اپنے کھیل میں سب سے اوپر پر نہیں تھے اور ہمیں اس کی سزا ملی ۔