نئی دہلی(وارتا)کفایتی ہوائی خدمات فراہم کرنے والی نئی کمپنی ایئر ایشیا انڈیا ۱۲جون سے گھریلو پرواز شروع کرے گی اور کل سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو جائے گی۔
ایئر ایشیا گروپ کے چیف کارگزار افسرسی ای او ٹونی فناٹوڈیز نے آج ٹویٹ کیا کہ ایئر ایشیا انڈیا کی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخٹ کل سے شروع ہوجائے گی حالانکہ انہوں نے فی الحال پروازوں کے روٹ کی اطلاع نہیں دی ہے لیکن کمپنی کی پہلی ہوائی خدمات چنئی سے شروع ہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ ملیشیاکی ایئر ایشیا ملک کی اہم صنعتی گھرانے ٹاٹا سنس اور ارون بھاٹیا کی ٹیلے اسٹرا ٹریڈ پلیس کے مشترکہ کمپنی ایئر ایشیا انڈیا کوملک میں ہوائی خدمات شروع کرنے کیلئے ۷مئی کو پرمٹ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کمپنی کے بیڑے میں صرف ایک ہی جہاز ہے لیکن کمپنی کی تین جہازوں کے ساتھ ہوائی خدمات شروع کرنے اسکیم ہے۔ رواں مالی
برس کے آخر تک بیڑے میں پروازوں کی تعداد ۱۱ہو سکتی ہے۔