کانپور(نامہ نگار)کانگریس کے سابق مرکزی وزیر شری پرکاش جیسوال کی قیادت میں بجلی مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلوس نکالاگیا۔پارٹی کارکنان کو سرگرم رکھنے کے لئے غذائی تحفظ بل کے معاملے پر بھی مظاہرہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی مخالفین پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ غذائی تحفظ ایکٹ مرکز کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔لیکن کانگریس کے اقتداروالی ریاستوں میں اس بل کو پہلے سے ہی نافذ کردیا تھا۔جبکہ ریاستی حکومت نے مذکورہ بل کو نافذ کرنے سے انکارکردیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ بجلی کے مسئلے کے بعد اب کانگریس سماجوادی پارٹی حکومت کو غذائی تحفظ بل نافذ نہ کرنے کا قصوروار مانتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔