کانپور (بھاشا)شہر کے گووند نگر حلقہ میں ایک نوجوان نے نشہ آور اشیاء کا استعمال نہ کرنے کے معاملے میں اپنے والد کو قتل کردیااورواردات کی اطلاع بڑے بھائی کو دے کر فرار ہوگیا۔اہل خانہ والد کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گووند نگر کھجینی علاقہ کا باشندہ راج کمار(۵۸)آٹوڈرائیور تھا اس کا چھوٹا بیٹا ونے نشہ کا عادی تھا۔باپ اور بیٹے کے درمیان اس معاملے پر تنازعہ ہوگیا اور ناراض ونے نے اپنے والد رام کمار کے سر اور چہرے پر اینٹ سے حملہ کرکے انہیں شدید طورسے زخمی کردیا۔واردات کے بعد ونے نے اپنے بڑے بھائی اجے کو اطلاع دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اجے نے پولیس کو اطلاع دی اور اپنے والد کو لے کر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے رام کمار کو مردہ قرار دے دیا۔