گورکھپور (نامہ نگار)طویل عرصہ سے تقرری کا انتظار کرنے والے ٹی ای ٹی کامیاب امیدوار آئندہ ۳جون کو لکھنؤ میں مظاہرہ کریں گے۔
ٹی ای ٹی جدوجہد یونین کے ذریعہ پریس کوجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ بی ایس پی حکومت نے ۳۰نومبر ۲۰۱۱میں پرائمری اساتذہ کی تقرری کے لئے بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھالیکن حکومت تبدیل ہونے کے بعد تقرری کے فیصلہ کو ملتوی کردیا گیا۔یونین کے کنوینر نوین شریواستونے بتایا کہ ۳جون کو ٹی ای ٹی امیدوار لکھنؤ میں تقرری کی حمایت میں مظاہرہ کریںگے۔