بارہ بنکی (نامہ نگار)کوتوالی حیدرگڑھ علاقہ میں گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ بچے کی مسخ شدہ لاش گاؤں کے باہر سے پولیس نے برآمد کی۔پولیس نے پنچنامہ بھرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا۔موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے قریشی محلہ کے باشندے رام نریش راوت کا دس سالہ بیٹا سنجے گزشتہ ۲۴مئی کو جگ جیون قنوجیا کی بیٹی کی تقریب میں گیا ہواتھا۔ اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں پہنچا۔منگل کی صبح گاؤں کے باہر شاردا نہر کے قریب حیدرگڑھ وگاؤں کی سرحد پر ایک گڈھے سے اس کی لاش برآمد کی گئی۔بچے کا چہرہ مسخ شدہ تھا۔اہل خانہ اور گاؤں والوں نے بتایاکہ متوفی سنجے کے ساتھ غیر قدرتی فعل کرنے کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔