بارہ بنکی (نامہ نگار)گزشتہ شب ٹرین کی زد میں آکر دوافراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق سترکھ تھانہ کے علاقہ کے تحت جگورریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹرقبل ۴۵سالہ شخص کی لاش ریلوے لائن پر مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔اس کے علاوہ سفیدآباد کراسنگ کے قریب پولیس نے ریلوے لائن سے ایک عورت کی لاش برآمد کی جس کی شناخت متوفیہ کے اہل خانہ نے کملادیوی (۵۰)اہلیہ رام منوہر ورما،ساکنہ گاؤں تمسسے پور تھانہ سترکھ کے طور پر کی۔اہل خانہ نے بتایا کہ کملادیوی ذہنی طور
سے بیمارتھی اوروہ ہنداسپتال میں زیر علاج تھی۔وہ کب ٹرین کی زد میں آگئیں اس کا انہیں علم نہیں ہے۔