رائے بریلی (نامہ نگار)مدھیانچل توانائی تقسیم کارپوریشن کے شکتی بھون واقع کنٹرول روم کی ہدایت پر شہر میں دوپہر کے وقت دو گھنٹے کے لئے بجلی تخفیف کی گئی۔اچانک بجلی تخفیف سے زبردست گرمی میں لوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دفاتر میں کام نہیں ہوسکا۔گھروں میں لوگ گرمی سے پریشان ہوگئے۔بجلی تخفیف کے بعد لوگوں کو یہ امید تھی کہ جلد ہی بجلی آجائے گی لیکن ان کا انتظار طویل ہوگیا۔لوگوں نے جب بجلی محکمہ کے دفتر میں فون کیا تو معلوم ہوا کہ دوگھنٹے کے لئے بجلی تخفیف کردی گئی ہے۔بجلی تخفیف کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سرکاری دفاتر جیسے وکاس بھون،کلکٹریٹ وغیرہ میں کام نہیں کیا جاسکا۔بازار میں بھی دکاندار اور صارفین پریشان دکھائی دیئے۔