لکھنؤ، 30 مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو اخلاقیات کے نام پر گھیرتے ہوئے آج سوال کیا کہ اپنی تعلیم کے بارے میں غلط اطلاع دینے والی اسمرتی ایرانی کو وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کیوں بنایا گیا ہے۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر مودی نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ مجرمانہ شبیہ کے ممبران پارلیمنٹ پر فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا تاکہ فیصلہ جلد آئے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے دعوی کیا تھا کہ پارلیمنٹ کو مجرمانہ شبیہ کے ممبران سے پاک کراؤں گا لیکن ان کی کابینہ میں ہی 30 فیصد ایسے لوگ ہیں جن پر مقدمہ چل رہے ہیں۔بی ایس پی کی صدر نے کہاکہ انہیں محترمہ ایرانی کی تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن تعلیمی لیاقت کے سلسلے میں نامزدگی کے وقت داخل کردہ حلف نامہ قابل اعتراض ہے۔ انہوں نے ایک حلف نامہ میں گریجویٹ اور دوسرے میں انٹرمیڈیٹ پاس کیوں دکھایا۔ اسمرتی ایرانی غلط اطلاع دینے والی خاتون ہیں۔انہوں نے کہاکہ اخلاقیات کا سبق پڑھانے والے مسٹر مودی کو پہلے اپنا محاسبہ
کرنا چاہئے